: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،21مارچ(ایجنسی) اب ملک میں 2 لاکھ روپے سے زیادہ کیش کے لین دین پر پابندی لگنے جا رہا ہے. اس پابندی کے بعد ملک میں کسی بھی خریداری میں 2 لاکھ روپے سے زیادہ کیش کا استعمال غیر قانونی ہوگا اور اس کے لئے حکومت کو 100 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا.
مرکزی حکومت نے Finance bill بل میں تجویز پیش کی ہے کہ موجودہ 3 لاکھ روپے کیش کے لین دین کی لمٹ کو کم کرکے 2 لاکھ روپے کر دیا جائے. وہیں تجویز کے مطابق 2 لاکھ روپے سے
زیادہ کیش کے لین دین کرتے ہوئے پکڑے جانے پر سخت جرمانہ لگایا جائے گا.
مرکزی حکومت کے مطابق یہ جرمانہ 2 لاکھ روپے سے زیادہ کے لین دین والی رقم کے برابر ہو گا. یعنی کسی خریداری میں 2 لاکھ روپے سے اوپر لگی کیش رقم کے برابر جرمانہ دینا ہوگا.
واضح رہے کہ 8 نومبر کو ملک میں نوٹ بندی کے اعلان کے بعد مرکزی حکومت نے کیش لمٹ 3 لاکھ روپے مقرر کی تھی. وہیں کالے دھن پر لگام لگانے کے لئے بنی ایس آئی ٹی نے زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے کا کیش ٹرانزیکشن لمٹ رکھنے کا مشورہ دیا تھا.